Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ہاسٹل سے سیل فون سرقہ کرنے والی خاتون گرفتار

ہاسٹل سے سیل فون سرقہ کرنے والی خاتون گرفتار

مسروقہ فون سے بوائے فرینڈ کے ذریعہ استفادہ ، ملک پیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔/25 مئی (سیاست نیوز) ملک پیٹ پولیس نے ایک عاشق جوڑے کو گرفتار کرلیا جو ہاسٹلس میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ وی پدما متوطن ضلع نظام آباد جو شادی شدہ ہے اپنے بوائے فرینڈ 23 سالہ پون کمار کے ہمراہ شہر آگئی تھی ۔ کرایہ پر مکان حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آنے کے سبب پدما نے دلسکھ نگر میں واقع ماناسا پرگتی وویمنس ہاسٹل میں داخلہ لیا اور وہاں پر مقیم تھیں جبکہ اس کا بوائے فرینڈ بھی اسی علاقہ میں بوائز ہاسٹل میں کرایہ پر ایک کمرہ حاصل کیا تھا ۔ شہر میں گزشتہ چند ماہ سے مقیم رہنے کے سبب دونوں معاشی تنگی کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں پدما نے اپنے ہاسٹل میں ساتھیوں کے موبائیل فونس کا سرقہ کرنا شروع کیا اور وہ 3 اسمارٹس موبائیل فون کا سرقہ کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کیلئے اپنے بوائے فرینڈ کے حوالے کئے جبکہ ایک اور مسروقہ موبائیل فون اسے تحفہ کے طور پر دیا تھا ۔ پدما نے ایک طلائی چین کا بھی سرقہ کیا تھا جس کے بعد ہاسٹل انتظامیہ چوکس ہوگیا اور ملک پیٹ پولیس کو اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور مسروقہ موبائیل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرات کے ذریعہ پون کمار کا پتہ لگاتے ہوئے اسے حراست میں لیا اور بعد ازاں پدما کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر ملک پیٹ مسٹر جی رمیش نے بتایا کہ پدما کے قبضہ سے 3 موبائیل فونس اور ایک طلائی چین برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کے بوائے فرینڈ پون کمار کو بھی مسروقہ مال فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT