Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ہاسٹل میں آنسو گیس شیل گرنے سے 20 طالبات علیل

ہاسٹل میں آنسو گیس شیل گرنے سے 20 طالبات علیل

میرٹھ۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) فسادات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی تمثیلی مشق کے دوران لالہ لجپت رائے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آج ایک آنسو گیس کا شیل آگرا جس کادھواں پھیل جانے سے 20نرسنگ طالبات علیل ہوگئیں۔ میڈیکل کالج کے پرنسپال پردیپ بھارتی نے بتایا کہ ہاسٹل میں آنسو گیس شیل کے دھوئیں سے طالبات کی آنکھوں میں جلن اور بے چینی کی شکایت پر انہیں فی الفور میڈیکل کالج میں شریک کروادیا گیا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT