Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ہاسٹل میں طالب علم کی مشتبہ حالت میں خودکشی

ہاسٹل میں طالب علم کی مشتبہ حالت میں خودکشی

حیدرآباد /17 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک طالب علم نے ہاسپٹل میں مشتبہ انداز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے نواحی علاقہ بی ڈی ایل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 16 سالہ اشوک نندن ریڈی جو رمگیری کالونی علاقہ کے ساکن وینٹ رمنا ریڈی کا بیٹا تھا۔ یہ لڑکا انٹر سال اول اور نارائن جونئیر کالج میں زیر تعلیم تھا اور کالج میں واقع ہاسٹل میں جونئیر کالج میں رہتا تھا ۔ اس طالب علم نے ہاسٹل میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق اس طالب علم کو وائس پرنسپل کی جانب سے ہراسنی کا سامنا تھا اور وائس پرنسپل پر الزام ہے کہ وہ گذشتہ دنوں سے اس طالب علم کو کافی ہراسانی و پریشان کر رہا تھا اور ٹی سی دینے کی دھمکی کے علاوہ ناکام کردینے اور برطرف کروانے کی دھمکیاں بھی دے رہاتھا جس سے دلبرداشتہ لڑکے نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT