Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ہاسپٹل میں آتشزدگی واقعہ، ٹرسٹ کا صدرنشین گرفتار

ہاسپٹل میں آتشزدگی واقعہ، ٹرسٹ کا صدرنشین گرفتار

آتش فرو انتظامات میں کوتاہی برتنے کا الزام
بھوبھانیشور۔/20اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شکشیا انوسندان چیاریٹبل ٹرسٹ کے صدرنشین منوج رنجن نائیک جو کہ سم ہاسپٹل چلاتے ہیں اور2 یوم قبل آتشزدگی کے واقعہ میں 21افراد ہلاک ہوگئے تھے آج خود سپردگی اختیار کرنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد آتشزدگی واقعہ میں گرفتاریوں کی تعداد 5تک پہنچ گئی۔ پولیس کمشنر وائی بی کھرانا نے بتایا کہ منوج نائیک نے کھنڈاگیری پولیس اسٹیشن میں خود سپردگی احتیار کرلی اور پوچھ گچھ کیلئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے کل شام نائیک اور سوامی داس کے خلاف لک آؤٹ سرکیولر جاری کیا تھا۔ یہ دونوں چیاریٹبل ٹرسٹ کے ٹرسٹیز ہیں انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔ قبل ازیں مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ آتشزدگی واقعہ کے قصورواروں کو ہرگز بخشا نہیں جائے ۔جس کے بعد پولیس نے لک آؤٹ سرکیولر جاری کیا تھا۔ چیف منسٹر نوین پٹنائیک نے بھی یہ تیقن دیا کہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے دو یوم قبل 4سینئر عہدیداروں بشمول میڈیکل آفیسرسم (SUM)ہاسپٹل ڈاکٹر پشپا راج سنتما سنگھار کو گرفتار کرلیا تھا جن کے خلاف آتش فرو انتظامات میں کوتاہی برتنے کا الزام ہے۔

TOPPOPULARRECENT