Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ہاسپٹل میں خاتون کی نعش کتے نے مسخ کردی

ہاسپٹل میں خاتون کی نعش کتے نے مسخ کردی

لکھنؤ ۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے سرکاری ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کتے نے ایک خاتون کی نعش کے اعضاء کھالئے ۔ حکام نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر مردہ خانے کے وارڈ بوائے اور دیگر تین سکیورٹی ارکان عملہ کو خدمات سے برطرف کردیا ۔ پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ ان تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ 40 سالہ خاتون پشپا تیواری کو کل ایمرجنسی وارڈ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج موت واقع ہوگئی ۔ اس کی نعش آٹوپسی کیلئے مردہ خانہ کے فریزر میں رکھی گئی تھی ۔ آج جب ارکان خاندان کی موجودگی میں نعش کو نکالا گیا تو اس کا چہرہ بدشکل ہوگیا اور مردہ خانہ کے قریب کتے کے پیر کے نشانات پائے گئے ۔ پولیس ٹیم نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT