Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہاسپٹل کی لفٹ گرپڑی وزیر کمرشیل ٹیکس بال بال بچ گئے

ہاسپٹل کی لفٹ گرپڑی وزیر کمرشیل ٹیکس بال بال بچ گئے

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر کمرشیل ٹیکسیس تلاسانی سرینواس یادو آج اُس وقت بال بال بچ گئے جب یہاں کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں لفٹ کے ذریعہ پہلی منزل سے واپسی کے دوران لفٹ تکنیکی خرابی کے سبب اچانک گرتے ہوئے گراؤنڈ فلور تک پہونچ گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ تلا سانی سرینواس ‘سینٹ تھریسا ہاسپٹل میں ایک مریض کی عیادت کے بعد فرسٹ فلور پر لفٹ میں سوار ہوئے تھے کہ وہ اچانک گراؤنڈ فلور پر گر پڑا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ ’’سسپنشن وائروں کے ٹوٹ جانے کے سبب لفٹ فرسٹ فلور سے گراؤنڈ فلور پر گر پڑا تاہم اس میں سوار تمام افراد کرشماتی طورپر محفوظ رہے ‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ لفٹ کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی تھی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT