Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاشم آملہ کا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور

ہاشم آملہ کا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور

کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ کا امکان

 

کیپ ٹائون ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ ان کے مستقبل کے حوالے سے سرگوشیاں شروع ہوگئی ہیں۔ ایسے میں لگتا ہے کہ خود اسٹاربیٹسمین نے بھی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کول پاک معاہدے کے تحت انگلستان منتقل ہوسکتے ہیں اور ا گر ایسا ہوا تو یہ فاسٹ بولر مورنی مورکل کے بعد افریقی ٹیم کیلیے بڑا جھٹکا ہوگا۔ ہاشم آملہ کی بعض انگلش کائونٹیز سے بات چیت شرو ع ہوچکی ہے۔ ٹیم میں تبدیلیوں کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔ رسل ڈومنگو ہیڈ کوچ کا عہدہ مدت پوری ہونے کے بعد چھوڑ چکے ہیں اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے یہ ذمہ داری اوٹس گبسن کے سپرد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔کہا جاتا ہے کہ گبسن اور آملہ کے تعلقات بالکل دوستانہ نہیں، اگر وہ ہیڈ کوچ بن گئے تو آملہ کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے بھی کولپاک معاہدہ پر غور شروع کردیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ ان سے انگلینڈ کی کئی کائونٹیز نے رابطہ کیا ہے۔ان میں لندن کا ایک کلب بھی شامل اور وہ انھیں بطور کولپاک پلیئر اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا خواہشمند ہیں۔آملہ نے اس معاہدہ پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا جسے قبول کرنے کی صورت میں انھیں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو الوداع کہناپڑے گا۔ حال ہی میں افریقی فاسٹ بولر مورنی مورکل کو بھی ایسی ہی پشکش موصول ہوئی تھیں جبکہ کچھ عرصے قبل کائیل ایبٹ، ریلی روسیو، ستیان وان زیل اور ڈین ویلاس سب ہی بین الاقوامی کیریئر ختم کرکے انگلینڈ منتقل ہوچکے ہیں۔یادرہے کہ آملہ جنوبی افریقی ٹیم کے لئے تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ٹسٹ کرکٹ میں وہ افریقی ٹیم کے لئے ٹرپل سنچری کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔

TOPPOPULARRECENT