Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاشم آملہ کو ڈھاکہ پریمیئرلیگ میں شرکت کی اجازت دینے سے گریز

ہاشم آملہ کو ڈھاکہ پریمیئرلیگ میں شرکت کی اجازت دینے سے گریز

کیپ ٹاؤن ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کو اجازت نامہ نہیں مل سکا جس کے بعد زمبابوے کے بیٹسمین شان ولیمزڈی پی ایل میں برادرز یونین کی نمائندگی کریں گے۔ٹیم منیجراکرم خان نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کو این او سی دینے سے انکار کردیا ہے جن سے برادرز یونین نے فی میچ چھ ہزار ڈالر ز کا معاہدہ بھی طے کر لیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے : محمد عرفان
لاہور۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کا چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ دانش مندانہ نہیں ہے اور متعلقہ حکام کو اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی ہی سب سے بڑا ٹورنمنٹ ہے۔ نیز اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی شکست میں سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی،ٹریننگ کیلئے کم وقت اور کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل جیسے عوامل شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT