Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / ہاشم آملہ کی بدولت داڑھی رکھ لی:علیم ڈار

ہاشم آملہ کی بدولت داڑھی رکھ لی:علیم ڈار

لاہور ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈار نے داڑھی کے رکھنے کی اصل وجہ ہاشم آملہ کو قرار دیا ہے اورکہا کہ جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ کی درخواست پر داڑھی رکھی۔ ایک مرتبہ ہاشم آملہ نے مجھ سے کہا کہ آپ داڑھی رکھ لیں اور اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر وہ شخصیت ہیں جنہیں دیکھ کر امپائرنگ کے میدان میں آئے۔

TOPPOPULARRECENT