Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاشم آملہ نے نئی مثال قائم کی: تیمبا بائوما

ہاشم آملہ نے نئی مثال قائم کی: تیمبا بائوما

نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اوپنر تیمبا بائوما کا یہ ماننا ہے کہ کپتان ہاشم آملہ نے دبائو میں بھی اپنے موقف کو مستحکم بنائے رکھنے کے لئے کپتان ہاشم آملہ نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی اسپنرس پر دبائو بنائے رکھا اور آج آخری کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن وکٹ پر قائم رہتے ہوئے بولرس کو مایوس کیا۔ واضح رہے کہ ہاشم آملہ نے 207 گیندوں میں 23 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کے اسکور کو 72 اوورس میں 72/2 تک ہی پہنچایا۔ اس کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ 3-0 سیریز شکست سے بچاجاسکے۔ 25 سالہ بائوما سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ہندوستانی اسپنرس کو بے بس کرنے میں وہ کامیاب رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم نے دبائو کا اچھے انداز میں سامنا کیا۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسپنرس کا دبائو قبول نہیں کیا اور توقع ہے کہ کل بھی یہی موقف دہرانے میں ہم کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر بیٹسمین کو بھی ہاشم آملہ۔اے بی ڈیولیئرس کا ماڈل اختیار کرتے ہوئے مزید 90 اوورس تک کے لئے سخت دفاع کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے کیوں کہ کل پانچواں اور آخری دن ہے لیکن ہمیں اپنے تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ہاشم آملہ نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔ خود بائوما نے 117 گیندوں میں 34 رنز بنائے اور انہوں نے کہا کہ یہ ٹسٹ کیریئر میں ایک سخت امتحان تھا۔

TOPPOPULARRECENT