Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاشم آملہ کے تیز ترین 6 ہزار رنز

ہاشم آملہ کے تیز ترین 6 ہزار رنز

ممبئی۔25اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)ہاشم آملہ ون ڈے انٹرنیشنل میچس میں 6000 رنز اسکور کرنے والے سب سے تیز بیٹسمین بن چکے ہیں۔ انہوں نے آج ممبئی میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 5 ویں اورآخری میچ میں یہ ریکاڈر قائم کیا۔ انہوں نے ویراٹ کوہلی کے ریکارڈ کو پیچھے کردیا جنہوں نے 144 ویں میچ اور 136 ویں اننگ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے برعکس ہاشم آملہ نے 126 ویں میچ اور 123 ویں اننگ میں 6000 رنز کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ابتداء میں ہاشم آملہ ایک ٹسٹ کھلاڑی تھے لیکن انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں بھی غیر معمولی مظاہرہ کیا۔ ان کا ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 50 سے زائد ہے۔ انہوں نے جملہ 21 ون ڈے سنچری اور 28 نصف سنچریاں بنائیں۔ ون ڈے کرکٹ میں 6000 رنز کا نشانہ پورا کرنے والے چھ اہم کھلاڑیوں کی تفصیل اس طرح ہے۔

TOPPOPULARRECENT