Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ہاشم عبدالحلیم کے انتقال پر سی پی ایم کا اظہار تعزیت

ہاشم عبدالحلیم کے انتقال پر سی پی ایم کا اظہار تعزیت

نئی دہلی 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے مغربی بنگال اسمبلی کے طویل وقت تک اسپیکر رہنے والے ہاشم عبدالحلیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری میں ہمیشہ مدد کرتے رہے تھے ۔ ہاشم عبدالحلیم نے 29 برس تک اسپیکر اسمبلی برقرار رہنے کی تاریخ رقم کی تھی ۔ وہ 1982 سے 2011 تک بنگال اسمبلی کے اسپیکر رہے تھے ۔ ان کا آج کولکتہ میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا تھا ۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ان کے انتقال پر اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ’’ لال سلام ۔ کامریڈ ہاشم عبدالحلیم ‘ آپ نے طویل عرصہ تک اسپیکر کی حیثیت سے کام کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری میں مدد کرتے رہے  ‘‘ ۔ یچوری نے انہیں ایک مدبر سیاستدان قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT