Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہاشم پورہ قتل عام ‘سنجیدہ غور کا متقاضی :دہلی ہائی کورٹ

ہاشم پورہ قتل عام ‘سنجیدہ غور کا متقاضی :دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی 13 اگست ( سیاست ڈاٹ کام )دہلی ہائی کورٹ نے آج 1987 کے ہاشم پورہ قتل عام کے متاثرین کی داخل کردہ اپیلوں اور تحت کی عدالت سے ملازمین پولیس کی براء ت کے خلاف حکومت یو پی کی اپیل کی تفصیلی سماعت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر سنجیدہ غور کی ضرورت ہے اور اسے نظر انداز نہیںکیا جاسکتا ۔ ریکارڈس کے مطالعہ کے بعد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ واقعہ متنازعہ نہیں ہے ۔ تحت کی عدالت نے ملازمین پولیس کو بری کرتے ہوئے  فیصلہ میں یہی بات کہی ہے۔

 

جلال آباد میں فرقہ وارانہ کشیدگی
شاہ جہاں پور 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ایک نا بالغ لڑکی کو جلال آباد کے دو نوجوانوں کے چھیڑنے کے ایک دن بعد ملزمین میں سے ایک کے چچازاد بھائی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔اے ایس پی راجیش کمار نے کہا کہ وہ بھی دوسرے فرقہ کے چند افراد پر فائرنگ کا ملزم تھا ۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ ایک پولیس عہدیدار نے احتجاج کرنے والے فرقہ کے ایک نوجوان کو زدوکوب کیا تھا بعدازاں بریلی۔ کانپور شاہراہ کی ناکہ بندی کردی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT