Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہالپ ، کویتوا، ازارینکا ، پنیٹا کی بھی پیشرفت

ہالپ ، کویتوا، ازارینکا ، پنیٹا کی بھی پیشرفت

ویمنس سیکشن میں سکنڈ سیڈ سیمونا ہالپ اور دو مرتبہ کی ومبلڈن چمپئن پیٹرا کویتوا اپنے پہلے یو ایس اوپن کوارٹر فائنلس تک پہنچیں جبکہ قدیم فرینڈز وکٹوریہ ازارینکا اور فلاویا پنیٹا بھی کامیاب ہوگئیں۔ ہالپ اپنی انجری اور 30 ڈگری کی گرمی پر کسی طرح قابو پانے میں کامیاب ہوئیں اور آخری آٹھ کا میچ دو مرتبہ کی رنراپ ازارینکا کے خلاف مقرر کرلیا۔ دوشنبہ کو ہالپ کو 2 گھنٹے اور 38 منٹ درکار ہوئے، جس کے ساتھ ساتھ گرمی کے پیش نظر 10 منٹ کا وقفہ بھی لیا، اور جرمن 24 ویں سیڈ سابین لیزیکی کو 6-7(6/8)، 7-5، 6-2 سے ہرایا۔ 23 سالہ ہالپ نیویارک میں 1997ء کے سیمی فائنلس تک آئرینا اسپرلیا کی رسائی کے بعد سے آخری آٹھ کے مرحلے میں پہلی رومانیائی ہے۔ ازارینکا چار سال میں اپنے چوتھے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے دوران آرتھر ایش اسٹیڈیم میں امریکہ کی وروارا لپچنکو کے مقابل 6-3، 6-4 کی جیت درج کرائی۔ سابق عالمی نمبر ایک ازارینکا جو دو مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چمپئن ہیں، ہالپ کے مقابل 2-0 کی کریئر سبقت رکھتی ہیں، مگر اُن کا آخری میچ 2012ء میں ہوا تھا۔ چیک جمہوریہ کی پانچویں سیڈ اور ڈبل ومبلڈن چمپئن کویتوا نے برطانوی کوالیفائر یوہانا کونتا کو 7-5، 6-3 سے چلتا کیا۔ کویتوا کوارٹر فائنلس میں 2001ء میں دایا بیڈانوا کے بعد سے پہلی چیک کھلاڑی ہیں۔ کویتوا کو اگلے میچ میں اطالوی 26 ویں سیڈ پنیٹا سے کھیلنا ہے، جو سات سال میں اپنے چھٹے کوارٹر فائنل تک پہنچیں۔ انھوں نے 2011ء کی چمپئن آسٹریلیا کی سامنتھا استوسر کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ 33 سالہ پنیٹا کی 22 ویں سیڈ آسٹریلیائی اسٹار کے خلاف سات مقابلوں میں ساتویں جیت ہوئی جبکہ استوسر نے ہی نیویارک میں سرینا ولیمز کو آخری مرتبہ ہرایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT