Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / ہالینڈ کے انتخابات میں وزیراعظم مارک روٹ کو سبقت

ہالینڈ کے انتخابات میں وزیراعظم مارک روٹ کو سبقت

دی ہیگ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم مارک روٹ کی وی وی ڈی پارٹی ایگزٹ پول میں زیادہ تر نشستوں پر آگے چل رہی ہے ۔قومی براڈکاسٹر این او ایس کے مطابق وزیر اعظم کی دائیں بازو کی وی وی ڈی پارٹی کو 150 میں سے 31 نشستیں مل رہی ہے ۔ وی وی ڈی کو تینوں پارٹیوں سے زیادہ نشستیں مل رہی ہیں۔ گیرٹ وائلڈرس کی فریڈم پارٹی (پی وی وی)، دی کریشیچن ڈیموکریٹ پارٹی اور دی لبرل پارٹی کو 19۔19 نشستیں مل رہی ہیں۔ہالینڈ میں چہارشنبہ کو ہوئے انتخابات میں رائے دہندگان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تھا۔ انتخابی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بڑے پیمانہ پرپولنگ کا فائدہ یورپی یونین کی حامی اور لبرل پارٹیوں کو ہو سکتا ہے ۔ تو وہیں حکومت بنانے کے لئے وی وی ڈی پارٹی کو دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑ سکتا ہے ۔مکمل نتائج آج نصف شب تک آنے کی امید ہے ۔

کولمبیا کے نائب صدر ورگاس مستعفی
بگوٹا 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیائی نائب صدر جرمن ورگاس للیراس نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے امیدواری پیش کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔صدر جوآن مینوئل سانتوس نے مسٹر ورگاس کی کے مقام پر سابق پولیس سربراہ جنرل آسکر نرانجو کو نیا نائب صدر مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مسٹر نرانجو سیکورٹی کے نظام کو مضبوط کریں۔55 سالہ مسٹر ورگاس نے کل سینیٹ کو بھیجے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ انہوں نے صدر کا الیکشن لڑنے کے سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن 2018 میں ہونے والے انتخابات میں مقابلہ کرنے کا اہل بننے کیلئے انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہیکہ کیمبیو ریڈیکل پارٹی کے رکن اور 2014 سے نائب صدر رہے مسٹر ورگاس مسٹر سانتوس کی حکمراں یو پارٹی کے امیدوار کے خلاف صدر کے عہدے کا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT