Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہالیپ نے سیبلکووا سے چوتھا مقام چھین لیا

ہالیپ نے سیبلکووا سے چوتھا مقام چھین لیا

لندن۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام )رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ نے عالمی درجہ بندی میں  ڈومینیکا سیبلکووا سے چوتھا مقام چھین لیا ہے۔ ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق دنیا ئے ٹینس پر سرینا ولیمز کی حکمرانی قائم ہے۔ ان کی بڑی بہن وینس ولیمز کو ایک درجہ تنزلی سے تیرہویں نمبرپر جانا پڑ ا۔ ایلینا سوٹیولینا نے ان کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ کرسٹینا ملا ڈینو وچ دو درجے ترقی سے 17 ویں مقام  پر آگئی ہیں۔

 

تلنگانہ کیسری کا 11 مئی کو انعقاد
حیدرآباد۔ 2 مئی (راست) تلنگانہ کیسری 2017ء کشتیوں کے مقابلے کا ایل بی اسٹیڈیم میں 11 تا 14 مئی انعقاد عمل میں آرہا ہے اور مختلف زمروں میں کامیاب پہلوانوں کو 51، 25 اور 15 ہزار روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا۔پہلوانوں کا وزن ایک دن قبل کیا جائے گا اور انہیں ضروری اسناد کے ساتھ رجوع پڑے گا ۔ مزید تفصیلات 9849063541 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT