Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / ہالی ووڈ اداکارہ لِنڈسے لوہان حجاب پہننے پربھی تنقید کی زد میں آگئیں

ہالی ووڈ اداکارہ لِنڈسے لوہان حجاب پہننے پربھی تنقید کی زد میں آگئیں

استنبول۔17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قرآن مجید تھامنے پر تنقید کا نشانہ بننے والی ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان اب حجاب پہننے پر دوبارہ تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں ایک کیمپ کے دورے کے دوران انہیں حجاب تحفے میں دیا گیا جس پر انہوں نے حجاب پہن کر میڈیا سے بات چیت کی جس پر انہیں ایک بار پھر مغرب میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ترک ٹی وی سے انٹرویو میں اداکارہ لنڈ سے لوہان کا کہنا تھا کہ اجنبی ہونے کے باوجود خاتون نے مجھے حجاب پہنایا جو میرے لیے اعزاز تھا  کیوں کہ اس خاتون نے مجھے اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جب کہ حجاب پہننے سے پہلے ہی اندیشہ تھا کہ میڈیا مجھے غلط انداز میں پیش کرے گا اور وہی ہوا جس کی بنیاد پر شہ سرخیوں میں آگئی لیکن حجاب پہننے میں میری مرضی شامل تھی کیوں کہ ترکی میں یہ سب خواتین کی مرضی پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس سے میرے لیے روحانیت کے دروازے کھلے اورمیں حقیقت کو جان پائی لیکن امریکی معاشرے نے مجھے قرآن مجید ہاتھ میں لینے پر شیطان بنا کرپیش کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ لنڈ سے لوہان ہاتھ میں قرآن مقدس تھامے نیویارک کی گلیوں میں گشت کررہی تھیں جس پر ان کے قبول اسلام کی خبریں سامنے آئی تھیں اور مغربی میڈیا نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT