Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی پر 60 خواتین پر جنسی حملوں کا الزام ‘عدالت میںمقدمہ خارج

ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی پر 60 خواتین پر جنسی حملوں کا الزام ‘عدالت میںمقدمہ خارج

نورس ٹاؤن (پنسلوانیا)۔18جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت کے جج نے ہفتے کے روز معروف امریکی اداکار بل کوسبی کے خلاف جنسی حملے کے مقدمے کی کارروائی ختم کر دی۔ یہ اقدام جیوری کی جانب سے کسی فیصلے تک نہ پہنچنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ تاہم مدعی فریق کا کہنا ہے کہ وہ 79 سالہ اداکار کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کرے گا۔معروف مزاحیہ اداکار کو اب بھی قانونی مقدمات کے مسائل کا سامنا ہے جن میں سول مقدمات بھی شامل ہیں۔تقریبا 60 خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی اداکار نے انہیں جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 80ء کی دہائی میں کوسبی شو کے ذریعے شہرت پانے والے اداکار کی طویل پیشہ ورانہ زندگی عملی طور پر اختتام کو پہنچ گئی۔عدالت کی جیوری کے ارکان 53 گھنٹوں پر مشتمل مشاورت کے بعد بھی کوسبی کے حوالے سے کسی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ہفتے کے روز عدالت کا یہ فیصلہ مزاحیہ اداکار کی جیت ہے جو ممکنہ طور پر دس برس تک کی قید سے بچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT