Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ہانگ کانگ میں سات پولیس اہلکاروں کو جیل کی سزا

ہانگ کانگ میں سات پولیس اہلکاروں کو جیل کی سزا

ہانگ کانگ، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے 2014 میں بڑے پیمانے پر ہوئے جمہوریت کے حامی احتجاج کے دوران ہتھکڑی لگے ایک کارکن کے قتل کے معاملے میں سات پولیس اہلکاروں کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے ۔15 اکتوبر 2014 کو ہوئی پولیس بربریت کے اس واقعہ کے خلاف لوگوں نے شدید غم و غصہ ظاہر کیا تھا۔ قریب 79 دنوں تک چلے احتجاج کی وجہ سے اقتصادی مرکز ہانگ کانگ کے بڑے حصے میں کام کاج ٹھپ ہو گیا تھا۔ احتجاج کی وجہ سے کئی دہائیوں سے راج کر رہے چین کے کمیونسٹ پارٹی رہنماؤں کے سامنے بھی سب سے بڑا سیاسی چیلنج پیدا ہو گیا تھا۔پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ وہ جمہوریت کے حامی کین سانگ کو ہتھکڑی پہناکر مظاہرے کی جگہ کے قریب ایک تاریک گوشے میں لے گئے اور لات اور گھونسوں سے تب تک پٹائی کی، جب تک کہ وہ زمین پر نہیں گر گیا۔

TOPPOPULARRECENT