Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ہانگ کانگ میں گھریلو خادمائیں بیت الخلاء میں سونے پر مجبور

ہانگ کانگ میں گھریلو خادمائیں بیت الخلاء میں سونے پر مجبور

کوالالمپور، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں گھریلوخادماؤں کی حالت کافی خستہ ہے اور انہیں بیت الخلاء، باورچی خانہ، چھوٹے کمروں اور بالکنی میں سونے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے ۔مہاجر کارکنوں کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنے ایک سروے میں انکشاف کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں خادماؤں کی رہن سہن کی حالت کافی ’خوفناک‘ہے۔ ان گھریلو خادماؤں کو بیت الخلاء، چھوٹے  چھوٹے کمروں اور بالکنی میں سونا پڑ تا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیم مشن فار مائگرینٹ (ایم ایف ایم ڈبلیو) نے کہا ہے کہ شہر میں 3,50,000 خادمہ ہیں جو زیادہ تر فلپائن اور انڈونیشیا کی رہنے والی ہیں۔ پانچ گھریلوخادماؤں میں سے تین خادمہ بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کئی بار ان کی صحت اور سیکورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ۔تین ہزار خادماؤں پرکئے گئے سروے میںایم ایف ایم ڈبلیو نے پایا کہ 43 فیصد خادماؤں کے پاس اپنا خود کا کمرہ تک نہیں ہے اور انہیں اسٹور روم، باورچی خانہ، بیت الخلاء، تہہ خانوں اور بالکنی میں سونے  کے لئے کہا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT