Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / ہانگ کانگ کا طیارہ خراب موسم کا شکار ، 17 مسافرین زخمی

ہانگ کانگ کا طیارہ خراب موسم کا شکار ، 17 مسافرین زخمی

دینپاسر ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)ہانگ کانگ ایئرلائنز کا طیارہ انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرہ بالی سے پرواز کے فوری بعد بورنپو میں خراب موسم و تلاطم خیزی کا شکار ہوگیا جس میں 17 مسافرین زخمی ہوگئے ۔ ایئرپورٹ عہدیداروں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے ہانگ کانگ جارہی اس پرواز CRK6707 کو دینپاسر واپس جانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔اس طیارہ میں 204 مسافرین اور 12 ارکان عملہ سوار تھے ۔بالی کے گروہارا نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جنرل منیجر تریکورا ہرجو نے بتایا کہ 17 مسافرین زخمی ہوئے سران میں بارہ کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیااور مابقی 5 مسافرین کی ایئرپورٹ کلینک پر مرہم پٹی کی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ کئی مسافرین کو زخم آئے لیکن وہ ہوش میں اور چلنے کے قابل تھے ۔ تلاطم خیزی کے سبب طیارہ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا تاہم مزید تحقیقات کے لئے ایئرپورٹ پر پارک کیا گیا ہے۔ انڈونیشیاء میں اندرون ایک ہفتہ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اتحاد ایئرویز کی پرواز چہارشنبہ کو جکارتہ میں لینڈنگ سے قبل غیرمتوقع تلاطم خیزی کا شکار ہوگئی جس میں 31 مسافرین زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT