Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی : اسکاٹ لینڈ کیخلاف ہندوستان کی مسلسل دوسری جیت

ہاکی : اسکاٹ لینڈ کیخلاف ہندوستان کی مسلسل دوسری جیت

مارسلو۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیر مینس ہاکی ٹیم نے بشام ایبے اسپورٹس سنٹر میں آج یہاں کھیلے گئے دوسرے کھیل میں اسکاٹ لینڈ کو 5-1 سے بری طرح شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم نے حریفوں کی جارحانہ شروعات کے باوجود کھیل پر جلد قابو پالیا اور اپنا ہی ایک وار کامیابی کے ساتھ پورا کرنے سے قبل پنالٹی کارنر کی بخوبی مدافعت کی جس کے ساتھ ہی ہندوستان نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے عمل کا آغاز کردیا اور اجئے یادو کے ایک گول کیساتھ سبقت حاصل کی۔
مدن کی جارحانہ بولنگ ،حیدرآباد پٹریاٹس کی کامیابی
حیدرآباد۔ 24 جولائی (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام واکر ٹاؤن گراؤنڈ پر کھیلے گئے 6۔ اے ڈیویژن کرکٹ میچ میں حیدرآباد پٹریاٹس نے اپنے بولر مدن کشر ساگر کی جارحانہ بولنگ کے سبب واکر ٹاؤن ٹیم کو شکست دیتے ہوئے پانچ پوائنٹس حاصل کرلیا۔ واکر ٹاؤن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بناسکی، تاہم مدن کشر ساگر نے 36 رنز دیتے ہوئے پانچ وکٹس حاصل کیا اور اس ٹیم کو شکست انتہائی کمزور موقف میں پہونچا دیا۔ چنانچہ حیدرآباد پٹریاٹس نے جی مہیش کمار (62 ناٹ آؤٹ) کی مدد سے بہ آسانی 152 رن بناتے ہوئے پانچ وکٹس سے میچ جیت لیا۔

TOPPOPULARRECENT