Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی انڈیا لیگ کا نیا ٹائٹل اسپانسر

ہاکی انڈیا لیگ کا نیا ٹائٹل اسپانسر

کولکاتہ ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سرکاری ملکیتی کمپنی کول انڈیا لمیٹیڈ کو آج ہاکی انڈیا لیگ ( ایچ آئی ایل ) کا نیا ٹائٹل اسپانسر تین سالہ میعاد کیلئے نامزد کیا گیا ۔ اُس نے ٹو وہیلر کی بڑی کمپنی ہیرو موٹو کارپوریشن کی جگہ لی ہے ۔ آج یہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب سی آئی ایل کے بورڈ نے اس پراجکٹ کیلئے راہیں ہموار کردی جو اسپانسر شپ کی ادائیگی کے طورپر 14.73 کروڑ روپئے کا خرچ عائد کرتا ہے ۔ اس میں 13 کروڑ روپئے کی اسپانسر شپ فیس شامل ہے ۔ کول انڈیا ایچ آئی ایل آئندہ سال 18 جنوری کوشروع ہوگی ۔
ویمنس نیشنل فٹبال چمپئن شپ
تلنگانہ کی ٹیم کا انتخاب
حیدرآباد ، 16 ڈسمبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) نے اپنی ویمنس ٹیم منتخب کی ہے جو ویمنس نیشنل فٹبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی جو ٹاملناڈو میں 17 تا 27 ڈسمبر منعقد شدنی ہے۔ ٹی اے ایف سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق پی مینا کو 20 رکنی ٹیم کی کیپٹن بنایا گیا ہے۔ وی کنچن گنگا منیجر، جی ونود کمار کوچ اور بی روپ کمل فزیو ہیں۔

TOPPOPULARRECENT