Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی انڈیا کے بورڈ میں 4 سائنٹفک مشیروں کی شمولیت

ہاکی انڈیا کے بورڈ میں 4 سائنٹفک مشیروں کی شمولیت

نئی دہلی ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ ، 2020 ء ٹوکیو اولمپک کے بشمول کئی بڑے بین الاقوامی ایونٹس میں بہتر نتائج کے حصول کے لئے ہاکی انڈیا نے بیرون ملک سے چار سائنٹفک مشیروں کو بورڈ میں شامل کیا ہے تاکہ وہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سینئر اور جونیر کھلاڑیوں کی فٹنس کے علاوہ ان کے مظاہروں میں بہتری کیلئے کام کرسکیں۔ بیرونی مشیروں میں آسٹریلیا کے اسکاٹ کانوے ، جنوبی افریقہ کے رابن انتھونی، ویسٹر ارکن اور وینی پیٹرک لمبارڈ شامل ہیں۔ مذکورہ افراد ہندوستان کی مختلف ہاکی ٹیموں کیلئے مختلف مقامات پر ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیو ں کی فٹنس اور مظاہروں کا مشاہدہ کیا جاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT