Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہندوستان کو کامیابی

ہاکی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہندوستان کو کامیابی

کرائسٹ چرچ ۔ 9 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ میں ہاکی سیریز کے تیسرے میچ میں دھرم ویر سنگھ کی طرف سے لمحہ آخر میں بنائے گئے ایک گول نے ہندوستانی ٹیم کو میزبانوں کے خلاف دو کے مقابلے سے تین گول کی کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔ میچ کا پہلا کوارٹرز دونوں ٹیموں کے سلسلہ وار حملوں سے شروع ہوا جس میں ہندوستانی ٹیم نے سبقت حاصل کرلی اور اختتام تک برقرار رکھا۔ آکاش دیپ سنگھ نے حریف ٹیم کادفاعی محاصرہ توڑتے ہوئے بائیں جانب سے داخلہ لیا لیکن بدقسمتی سے نیوزی لینڈ کے نِک ہیگ نے ان کا حملہ پسپا کردیا ۔ 10 ویں منٹ میں ہندوستان کو پنالٹی کارنر دیا گیا جس کو رویندر پال سنگھ نے مہارت کے ساتھ گول میں تبدیل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو میزبانوں پر سبقت دلائی ۔ افتتاحی گول کے ساتھ ہی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل میں واپسی کی سخت جدوجہد کو تیز کردیا لیکن ہندوستان کی طاقتور دفاع نے انھیں پہل سے محروم رکھا ۔ چنانچہ پہلا کوارٹر 1-0 پر ختم ہوا ۔ کھیل کا پہلا نصف 1-1 پر ختم ہوا ۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان کو ایک کے مقابلے دو سے سبقت حاصل رہی لیکن چوتھے کوارٹر کے ابتدائی مرحلہ میں نیوزی لینڈ نے گول بناکر اسکور 2-2 پر پہونچادیا اس طرح ہندوستان کی سبقت ختم ہوگئی ۔ تاہم 60 ویں منٹ میں دھرم ویر سنگھ نے ایک گول بنایا اور ہندوستان کو 3-2 سے کامیابی حاصل ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT