Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی میں اسپین کے ہاتھوں شکست اولمپکس سے قبل ہندوستانی ٹیم کو دھکہ

ہاکی میں اسپین کے ہاتھوں شکست اولمپکس سے قبل ہندوستانی ٹیم کو دھکہ

میڈرڈ۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپکس کے آغاز سے عین قبل ہندوستانی منس ہاکی ٹیم کو آج زبردست دھکہ لگا جب اسپین کی ایک نسبتاً کمزور ٹیم نے دورہ کے دوسرے پریکٹس میچ میں دو کے مقابلہ تین گول سے شکست دے دی ۔ عالمی نمبر پانچ ٹیم کو عالمی نمبر 11کی حامل اسپین کی ٹیم کے ہاتھوں اس سیریز میں صفر کے مقابلہ دو سے شکست ہوگئی ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آٹھ مرتبہ اولمپک چمپئن رہی ہے یہاں ایک ایسے مرحلے پر شکست فاش ہوگئی جب وہ اپنی تیاریوں کے ضمن میں راست ریو روانگی کی تیاریوں میں مصروف تھی ۔ ہندوستانی ٹیم 36سال کے وقفہ کے بعد اس سال ریو میں گولڈ میڈل کی تلاش میں سرگرم ہے۔ ہندوستان کوآخری مرتبہ 1980 میں اولمپک گولڈ میڈل حاصل ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT