Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی میں زیادہ کھلاڑیوں کی آمد ‘ مستقبل روشن ‘ سردار سنگھ

ہاکی میں زیادہ کھلاڑیوں کی آمد ‘ مستقبل روشن ‘ سردار سنگھ

نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ دورہ یوروپ کے موقع پر ٹیم انڈیا کی پنالٹی کارنر کی تبدیلی میں ناقص مظاہرہ کے باوجود ٹیم انڈیا کے کپتان سردار سنگھ نے آج کہا کہ ہاکی نے یقینا ترقی کی ہے اور ٹیم کیلئے زیادہ کھلاڑی دستیاب ہیں جس کے نتیجہ میں اس قومی کھیل کا مستقبل روشن نظر آتا ہے ۔ سردار سنگھ نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر آمد کے بعد میڈیا سے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اس دورہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سے بتدریج ٹیم کی صلاحیتیں بڑھ رہی ہیں۔ اب ٹیم کیلئے زیادہ کھلاڑی دستیاب ہیں جو کھیل کا مستقبل روشن بناسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT