Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کیلئے تیار

ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کیلئے تیار

لاہور۔26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی ہے کیونکہ کرکٹ کے بعد ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ورلڈ الیون لاہور اور کراچی میں ایک میچ کھیلے گی۔کرکٹ کی ورلڈ الیون آئندہ ماہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ امید ہے عالمی ٹیموں کے دورہ سے کرکٹ، ہاکی کے بعد دیگر کھیلوں کی عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ یادرہے کہ 2009 میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیل بند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT