Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہاکی ورلڈ لیگ : ہندوستان سیمی فائنل ہار گیا

ہاکی ورلڈ لیگ : ہندوستان سیمی فائنل ہار گیا

رائے پور ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عدم استقلال نے بدستور ہندوستان کو پریشان کررکھا ہے جیسا کہ وہ آج یہاں بلجیم کے مقابل ابتداء میں ہی ایک گول کا خسارہ کرلینے کے بعد مقابلہ 0-1 سے ہار کر ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کی خطابی دوڑ سے خارج ہوگئے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم میں منعقدہ دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پانچویں منٹ میں حریفوں کو آسان گول بنانے دیا جب سڈرک چارلیئر نے بلجیم کیلئے فیلڈ اسٹرائک اسکور کردیا۔ بلجیم کا خطابی مقابلہ آسٹریلیا سے کل ہوگا جبکہ دن کے ابتدائی میچ میں ہندوستان اور نیدرلینڈز برونز میڈل کیلئے کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT