Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی ٹیم انڈیا کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

ہاکی ٹیم انڈیا کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

فائنل ہار گئے لیکن اعتماد جیت لیا : کوچ اولٹمینس

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، اسپورٹس کی ممتاز شخصیتوں کے ساتھ سارے ملک نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کامیابی کی بھرپور ستائش کی ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کو لندن میں منعقدہ چمپینس ٹروفی میں تاریخی سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔ فائنل کا فیصلہ متنازعہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا جس میں عالمی چمپینس آسٹریلیا کو 3-1 سے فتح حاصل ہوئی اور ہندوستان کو دوسرے مقام کے ساتھ سلور میڈل حاصل ہوا۔ وزیراعظم نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’چمپینس ٹروفی فائنلس میں پورے جوش و جذبہ کے ساتھ بہترین مظاہرہ پر ہماری ہاکی ٹیم کو مبارکباد ان کی کوششیں انتہائی شاندار ہیں۔ ہمیں اس ٹیم پر فخر ہے‘‘۔ واضح رہے کہ شوٹ آؤٹ پر صرف پرمنپریت سنگھ ہی ہندوستان کیلئے اسکور کرسکے۔ ہندوستانی کرکٹرس ویریندر سہواگ اور وی وی ایس لکشمن نے بھی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مظاہرہ کی ستائش کی۔ اولمپک سلور میڈلسٹ اور مرکزی وزیر راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ ’’ہاکی انڈیا ٹیم کا مظاہرہ قابل ستائش ہے، ہندوستان کو اعزاز دلانے پر مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔ سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پاروپلی کیشپ اور شوٹر جوئیدیپ کارماکر نے بھی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے شاندار مظاہرہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہاکی برادری نے بھی اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہاکی انڈیا کے باقاعدہ کپتان سردار سنگھ نے کہا کہ ’’ایچ سی ٹی 2016ء فائنلس میں ہماری ٹیم نے غیرمعمولی محنت کی ہے اور سلور میڈل پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم اپنے ملک کو اعزاز دلانے کیلئے بدستور انتھک محنت و جستجو کرتے رہیں گے‘‘۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ریولینٹ اولٹمینس بھی نتائج پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’لندن میں آج ہی عظیم دن تھا۔ بدقسمتی سے ہم شوٹ آؤٹس پر فائنل ہار گئے لیکن ریو کو جاتے ہوئے ہم نے اعتماد جیتا ہے۔ آسٹریلیا کو بھی مبارکباد‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT