Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی چیمپئن ٹرافی ختم کرنے کا اعلان

ہاکی چیمپئن ٹرافی ختم کرنے کا اعلان

لاہور۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )  انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے چمپینس ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اب 2019 سے چمپینس ٹرافی کی جگہ ورلڈ ہاکی لیگ کے مقابلے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہاکی کے دوسرے بڑے ٹورنمنٹ چمپینس ٹرافی کا سفر ختم ہونے کو ہے 2018 کا ایونٹ چمپینس ٹرافی کا آخری ایڈیشن ہوگا۔ ایف آئی ایچ نے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ گلوبل ہاکی لیگ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی ایچ کے صدر لیانڈرو نیگری نے کہا ہے کہ جدید ہاکی کے مطابق تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ گلوبل ہاکی لیگ میں سات ٹیمیں شرکت کریں گی جو ہوم اینڈ اوے بنیاد پرمیچ کھیلیں گی۔ہاکی چمپینس ٹرافی 1978 میں پاکستان نے شروع کی تھی جو ورلڈ کپ کے بعد ہاکی کا دوسرا بڑا ٹورنمنٹ ہے لیکن 2018کے بعد یہ ایونٹ ماضی کا حصہ بن جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT