Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی کوچ پال وان کی برطرفی کی سفارش، اعلان باقی

ہاکی کوچ پال وان کی برطرفی کی سفارش، اعلان باقی

نئی دہلی ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ہاکی کوچ پال وان آس کی مختصر میعاد صدر ہاکی انڈیا نریندر بترا کے ساتھ سرعام تلخ گفتگو کے پیش نظر اب ختم ہوجانے والی ہے کیونکہ ایک خصوصی کمیٹی نے آج اس عہدہ سے ان کی برطرفی کی سفارش کردی۔ اُن کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ہربندر سنگھ کی قیادت کے ساتھ تشکیل شدہ نو رکنی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پال وان کو برقرار نہیں رہنا چاہئے، جنھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں بترا کے ساتھ بحث کے پیش نظر برطرف کردیا گیا ہے۔ مروجہ طریق کار کے مطابق اب یہ ہاکی انڈیا کی ذمہ داری ہے کہ انڈین ہاکی کے ساتھ ولندیزی شخص کے مستقبل سے متعلق کوئی باقاعدہ اعلان کریں۔ پال وان نے محض پانچ ماہ قبل کوچ کی حیثیت سے ٹیری والش سے جائزہ لیا تھا،

جن کو بھی اتفاق سے بترا کے ساتھ حجت کے بعد برطرف کیا گیا تھا۔ اس تبدیلی پر ہندوستان کوچ سے عاری ہوگیا ہے جبکہ بمشکل ایک سال ریو ڈی جنیرو اولمپکس کیلئے باقی ہے، جس کیلئے ٹیم گزشتہ سال کے ایشین گیمز میں اپنے گولڈ میڈل کی بناء پہلے ہی کوالیفائی ہوچکی ہے۔ خصوصی کمیٹی کے فیصلے نے ولندیزی شخص کے مستقبل پر کئی دن کی غیریقینی کیفیت بھی ختم کردی ہے، جنھوں نے باضابطہ کہہ دیا تھا کہ وہ بطور کوچ واپسی پر آمادہ ہیں بشرطیکہ کوئی مداخلت نہ ہو۔ہربندر نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’ہم نے ہماری سفارش ہاکی انڈیا کو دے دی۔ ہاکی انڈیا اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اب قطعی فیصلہ کریں گے‘‘۔ جب مزید پوچھا گیا، ہربندر نے کہا، ’’انھوں (پال وان) نے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلس پر اپنی رپورٹ ابھی تک پیش نہیں کی ہے۔ وہ ہمارے فون کال وصول نہیں کررہے ہیں، اور نا ہمارے ای میل پر جواب دے رہے ہیں۔ انھیں ٹکٹس بھیجے گئے تھے لیکن انھوں نے جھوٹ کہا کہ انھیں کوئی ٹکٹس حاصل نہیں ہوئے۔ ایسے حالات میں یہ کمیٹی نے اس خیال کے تحت کام کیا کہ پال واپس نہیں آئیں گے۔ ان کی واپسی کا سوال ہی نہیں۔ لیکن ہاکی انڈیا کو اس تعلق سے قطعی فیصلہ کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT