Saturday , September 23 2017
Home / Ads Others / ہاکی کوچ کی ٹریننگ کیلئے تلنگانہ سے محمد جاوید کا انتخاب

ہاکی کوچ کی ٹریننگ کیلئے تلنگانہ سے محمد جاوید کا انتخاب

حیدرآباد / بنگلور 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے ہاکی انڈیا کی جانب سے مسلمہ مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں ہاکی کے با صلاحیت کوچس کو یقینی بنانے کیلئے بنگلور کے سائی این ایس ساوتھ سنٹر نے ہندوستان بھر سے پانچ نوجوان ہاکی کوچ کا ایک سالہ ٹریننگ کیلئے انتخاب کیا ہے جس میں تلنگانہ سے محمد جاوید کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ محمد جاوید بدروکا کالج حیدرآباد کے فزیکل ڈائرکٹر بھی ہیں۔ محمد جاوید کی ایک سالہ ٹریننگ کا یونیورسٹی کیمپس میسور روڈ پر آغاز ہوچکا ہے ۔ محمد جاوید کے علاوہ ہریانہ سے امرت چٹھا اور بلجیت سنگھ کے علاوہ اتر پردیش سے نریندر سنگھ اور مہاراشٹرا سے راکیش کمار سکھدیو کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT