Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی کپ ایشیاء کا افتتاح میچ آج ہند ۔ جاپان مقابلہ

ہاکی کپ ایشیاء کا افتتاح میچ آج ہند ۔ جاپان مقابلہ

کوانتان ( ملائیشیاء ) ۔ 13 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) آٹھویں جونیر مینس ایشیاء کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے کل کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ لیکن پول اے میں ملائیشیا ، جاپان اور چین کے ساتھ ہونے کے سبب 14 تا 22 نومبر ویسما بیلیہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس آٹھ قومی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے فائنل میں فاتح کی حیثیت سے اُبھرنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ٹورنمنٹ میں کوریا ، پاکستان ، سلطنت عمان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں جو پول بی میں شامل ہیں۔ پانچویں سلطان جوہر کپ میں رنراپ کا مقام حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اس سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو برطانیہ کے خلاف 3-4 سے شکست ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT