Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی : ہندوستان کی جونیر ایشیا کپ سیمی فائنل میں رسائی

ہاکی : ہندوستان کی جونیر ایشیا کپ سیمی فائنل میں رسائی

کوانٹن ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈراگ فلیکر ہرمن پریت سنگھ نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ ہندوستان نے کمتر درجہ والے عمان کو 9-0 سے شکست فاش دیتے ہوئے آج کوانٹن میں آٹھویں جونیر مینس ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ہرمن پریت نے 7 ویں، 12 ویں اور 50 ویں منٹ میں گول بنائے جبکہ ہندوستان کیلئے اس کوارٹر فائنل مقابلے کے دیگر اسکوررز ارمان قریشی (10 واں منٹ)، گرجنت سنگھ (18)، سانتا سنگھ (22)، مندیپ سنگھ (30)، کپتان ہرجیت سنگھ (45) اور محمد عمر (54) ہیں۔ ہندوستانی جونیرز کو اب پہلے سیمی فائنل میں ہفتہ کو جاپان کا سامنا کرنا ہوگا۔ ہندوستان نے آج جارحانہ انداز میں کھیل شروع کیا اور ابتداء میں ہی اسے پنالٹی اسٹروک دیا گیا جسے ہرمن پریت نے خوبصورتی سے گول میں تبدیل کیا۔ ہاف ٹائم اسکور 6-0 رہا۔

TOPPOPULARRECENT