Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاک بے کپ ہندوستانی ویمنس ٹیم کی پہلی جیت

ہاک بے کپ ہندوستانی ویمنس ٹیم کی پہلی جیت

ہیٹنگس (نیوزی لینڈ)۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے ہاک بے کپ کے ایک کلاسیفکیشن مقابلے میں کینیڈا پر صفر کے مقابلے ایک سے فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کردیا۔ ہندوستانی لڑکیوں اپنی فتح کی تلاش میں کینیڈا کی ٹیم کے مدمقابل آئی تھیں لیکن کھیل کا پہلا نصف برابری پر ختم ہوا جس میں دونوں ہی ٹیموں نے خوب مقابلہ کیا اور ایک دوسرے کو سبقت حاصل کرنے سے کامیابی کے ساتھ روک دیا۔ دونوں ہی ٹیموں کو اگرچہ پینالٹی کارنرس ملے لیکن وہ انہیں گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہیں۔ اس کوشش میں رانی آگرچہ آگے آئیں اور راست کیپر کے پاس شاٹ لگانا چاہتی تھیں لیکن اپنا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ دوسرے نصف کا ایک بڑا حصہ بھی ایسا ہی گذر گیا جس میں دونوں ٹیمیں کئی مواقع بنا پائیں لیکن اپنی گیند کو گول نیٹ تک پہونچانے میں ناکام رہیں، تاہم کھیل کے 43 ویں منٹ میں لیلیمانند کے بالآخر اس تعطل کو توڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے شاندار انفرادی کھیل کے ذریعہ غضبناک شاٹ لگایا اور کیپر بھی اس کو روکنے میں ناکام ہوگئی۔ اس طرح ہندوستانی لڑکیوں کو کینیڈا کی ٹیم پر ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی اور چوتھا کوارٹر سخت جدوجہد کے باوجود مزید کسی گول کے بغیر فتح ہوگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT