Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہجومی قاتلوں کے خلاف آج گلبرگہ میں زنجیری احتجاج

ہجومی قاتلوں کے خلاف آج گلبرگہ میں زنجیری احتجاج

گلبرگہ ۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاداب فنکشن ہال گلبرگہ میںشہر گلبرگہ کی کئی ایک مذہبی و سیاسیو غیر سیاسی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاسکے شرکا کو واقف کروایا گیا کہ جب سے ملک میں مودی حکومت اقتدار پر آئی ہے ہجومی دہشت گردوںنے ملک بھر میں 31مسلمانوںاور 8دلتوں کو نہایت بہیمانہ اندازمیں قتل کردیا ہے۔ اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل کے خلاف شہر گلبرگہ کے سینکڑوں ہزاروں شہری آج جمعہ کے بعد جبار فنکشن ہال تا ٹیپو سلطان چوک ایک انسانی زنجیر بنائیں گے۔ اور اسی طرح جامع مسجد محبس تا تماپوری چوک تک بھی ایک انسانی زنجیر بنائی جائیگی۔ تمام شہریوں سے اس احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT