Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ہجوم کی زد و کوب کا شکار متاثرین اور رشتہ داروں کو جماعت اسلامی ہند کی قانونی مدد

ہجوم کی زد و کوب کا شکار متاثرین اور رشتہ داروں کو جماعت اسلامی ہند کی قانونی مدد

نئی دہلی ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جماعت اسلامی ہند نے ہجوم کی زد و کوب کا شکار متاثرین اور ان کے رشتہ داروں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملک میں ہجوم کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہم رائے عامہ کو متحرک کریں گے ۔ حکومت پر ’ دباؤ ‘ ڈالا جائے گا کہ ایسے واقعات کو کچلنے کے لیے سخت قانون سازی کی جائے ۔ امیر جماعت اسلامی مولانا سید جلال الدین عمری نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف عوامی اقدامات کی ہم حمایت کرتے ہیں اور اس ہجومی تشدد کو ختم کرنے کے لیے زور دیں گے ۔ جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جنرل محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ ان کی جماعت نے بعض ریاستوں میں ہونے والے واقعات کی نشاندہی کی ہے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے موثر تیاری کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT