Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ہراج کی گاڑیاں کم دام میں دلانے کا جھانسہ

ہراج کی گاڑیاں کم دام میں دلانے کا جھانسہ

خطیر رقم ہڑپ کرلینے والی تین رکنی ٹولی گرفتار
حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عابڈس پولیس نے ویسٹ زون ٹاسک فورس کی مدد سے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی گاڑیوں کو ہراج میں کم دام میں فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ انسپکٹر مسٹر کے سرینواس نے بتایا کہ 26 سالہ میر سمیع علی ساکن چارمینار اپنے تین ساتھیوں 26 سالہ سعید بن حسن ساکن عالی جاہ کوٹلہ ، 30 سالہ سید شکیل احمد عرف کنڈہ شکیل اور 28 سالہ سید خسرو کی مدد سے بابو جانی نامی شخص سے 2 لاکھ 75 ہزار روپئے ہراج کی گاڑیاں کم دام میں فراہم کرنے کا دعوی کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میر سمیع علی نے شاہین نگر کے ساکن سید ندیم کو یہ بتایا کہ ڈھائی سو موٹر سائیکلیں جنہیں محکمہ آبکاری کی جانب سے مختلف مقدمات میں ضبط کیا گیا ہے اور ان ضبط شدہ گاڑیوں کا گوشہ محل اسٹیڈیم میں عنقریب ہراج ہوگا ۔ ندیم نے سمیع علی کے دعوے پر بھروسہ کرکے اپنے رشتہ دار بابو جانی متوطن سدی پیٹ کو سمیع سے تعارف کروایا ۔ بابو جانی سے دھوکہ بازوں نے 2 لاکھ 75 ہزار روپئے بطور ڈیمانڈ ڈرافٹ وصول کیا اور غائب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی عرف خسرو کی تلاش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT