Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ہراسانی کا شکار خواتین کی خود کشی

ہراسانی کا شکار خواتین کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقوں ایل بی نگر ، جگت گیر گٹہ اور پہاڑی شریف حدود میں پیش آئے ، علحدہ واقعات میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر تین خواتین نے خود کشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ وائی شاملا جو بھرت نگر علاقہ کے ساکن ایلیاء کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر کی ہراسانیاں اور اذیت رسانی کا سامنا تھا ۔ زائد جہیز کے مطالبہ پر خاتون کو مبینہ طور پر کافی ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ پوجا جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن پرشانت کی بیوی نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ ان کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور یہ خاتون سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آچکی تھی اور اس نے کل رات انتہائی اقدام کیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 30 سالہ سباراجو بالا پور سرور نگر علاقہ کے ساکن راج شیکھر کی بیوی تھی اس خاتون کو شادی کے بعد گذشتہ دو سال سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ زائد جہیز کے مطالبہ کو سبا راجو کو ذہنی اور جسمانی اذیت پہونچائی جاتی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT