Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ہربل بیج فراہم کرنے والے ممبئی کے دھوکہ باز گرفتار

ہربل بیج فراہم کرنے والے ممبئی کے دھوکہ باز گرفتار

سائبر کرائم میں شکایت پر کارروائی ، ملازمین جیل منتقل
حیدرآباد ۔ /24 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے ممبئی سے تعلق رکھنے والے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو شہر کے تاجرین کو ہربل بیج فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دھوکہ دے رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئیگرو پرائیویٹ لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ٹی لال نائک نے سی سی ایس پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ فیس بک پر ایک فرضی کمپنی کے ذمہ داران نے ان سے ربط پیدا کیا اور ’’اوری کیولر ہربل بیج‘‘ فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 200 گرام کے فی پیاکٹ کو ڈھائی ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس سلسلے میں درخواست گزار نے دھوکے بازوں کی باتوں میں آکر 38 لاکھ روپئے آن لائین ٹرانسفر کردیئے لیکن درخواست گزار اشیاء حاصل کرنے سے ناکام رہا ۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد لال نائک نے سائبر کرائم پولیس کو شکایت درج کروائی ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ اس دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد سمیر انور مرچنٹ متوطن تھانے ممبئی کے علاوہ منگل مان سنگھ بشنوئی ، جیتیندر مگن راتھوڑ ، پاریش دیپک نمباڑ ملوث ہے ۔ پولیس نے انہیں ممبئی سے گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کیا اور یہاں کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT