Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی 29 اکتوبر کوشادی

ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی 29 اکتوبر کوشادی

نئی دہلی۔4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کی شادی طئے پا گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر آف اسپنر ہربھجن اور گیتا کی شادی کے کارڈ گشت کر رہے ہیں ۔ سرخ اور سنہری رنگ کے اس شادی کارڈ پر ہربھجن اور گیتا کے نام نمایاں ہیں، جبکہ شادی کی تقریب رواں ماہ 29 اکتوبر کو پھگوارا روڈ پر واقع ہوٹل کلب کبانا میں منعقد کی جائے گی، جو ہربھجن کے آبائی علاقہ جالندھر سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔کلب کبانا کے ایک سینئر عہدیدار نے ہربھجن کے خاندان کی جانب سے بکنگ کی تصدیق کی تاہم انھوں نے ’’رازداری‘‘برقرار رکھنے کی غرض سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ شادی کی تقریبات 5 دن پر مشتمل ہوں گی، جس میں سنگیت (27 اکتوبر)، مہندی (28 اکتوبر)، شادی (29 اکتوبر) اور یکم نومبر کو دہلی میں دیا جانے والا استقبالیہ بھی شامل ہے شادی کی تقریب میں کرکٹ اسٹارس اور بالی ووڈ ستارے شریک ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT