Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہربھجن سنگھ واپسی پر جدوجہد سے دوچار:راجو

ہربھجن سنگھ واپسی پر جدوجہد سے دوچار:راجو

نئی دہلی۔ 18 ؍ اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ہندوستانی سنیئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ ناقص مظاہروں کی وجہ سے کافی دباؤ میں ہیں اور اس ضمن میں ٹیم کے سابق اسپنر وینکٹ پتی راجو نے کہا ہے کہ ناقص فام کا شکار ہربھجن خود کو ثابت کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور واپسی کو وہ درست ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان پہلا ٹسٹ جس وکٹ پر کھیلا گیا تھا وہ اسپنرس کے لئے سازگار تھی لیکن اس سازگار وکٹ پر بھی ہربھجن جدوجہد کرتے رہے اور ٹسٹ کی دونوں اننگز میں 25 اوورس سے زائد بولنگ ڈالنے کے باوجود وہ صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرپائے۔راجو نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہربھجن اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے مرحلے سے گذرنے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اب وہ ٹیم میں خود کو ایک کامیابی دلوانے والا کھلاڑی ثابت کرنے کے کوشاں ہیں۔سخت ترین حالات میں وہ خود کو ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT