Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہربھجن کی اداکارہ گیتا سے شادی

ہربھجن کی اداکارہ گیتا سے شادی

جالندھر ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ آج دیرینہ گرل فرینڈ گیتا بصرا کے ساتھ یہاں کے ایک گردوارہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شیروانی اور سرخ پگڑی دولہا پر جچ رہی تھی اور اسی طرح دولہن بھی روایتی سرخ اور سنہری لہنگے والے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ شادی کی تقریب میں بعض قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب بشمول کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر اور ان کی اہلیہ انجلی شریک ہوئے۔ قبل ازیں مہندی اور سنگیت کی رسم بھی ہربھجن کے آبائی مکان میں منعقد کی گئی۔ پرشکوہ استقبالیہ یکم ؍ نومبر کو نئی دہلی میں مقرر ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے۔ ہربھجن کے ٹیم انڈیا کے ساتھیوں جیسے یوراج سنگھ اور ویراٹ کوہلی کے علاوہ بالی ووڈ کی شخصیتوں جیسے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ بھی ممکن ہے دارالحکومت کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ گیتا نے کئی ہندی اور پنجابی فلموں میں کام کیا ۔ ان کا 35 سالہ ہربھجن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جانے سے قبل 5 سال دوستی کا رشتہ رہا ۔

TOPPOPULARRECENT