Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہربھجن کی ٹوئٹر پر عوام سے بحث

ہربھجن کی ٹوئٹر پر عوام سے بحث

مبئی۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو پولیس مظالم کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو آگاہ کرنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر معاملے کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ٹویٹر پر پنجاب کی پولیس کی جانب سے ایک خاتون بھکاری پر بہیمانہ تشدد کی تصویر لگا کر ہربھجن نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ پولیس ہمارے اپنے لوگوں کو مارنے کے لئے نہیں بلکہ ان کی حفاظت کے لیے ہے ۔ اس طرح کا منظر دل دہلا د ینے والا ہے ،کیا ہم ا پنے ملک کا یہی چہرا دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں ؟۔ کئی افراد نے ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے مودی کا کوئی تعلق نہیں تھا تاہم ہربھجن نے ان تمام افراد کو سخت جوابات دیئے۔ ایک صارف کو جواب میں آف اسپنرنے کہا کہ پنجاب بھی ہندوستان میں آتا ہے اور  اگر یہ آپکے ساتھ ہوتا تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا؟

TOPPOPULARRECENT