Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / ہردیک پٹیل کے خلاف ملک سے بغاوت کا کیس

ہردیک پٹیل کے خلاف ملک سے بغاوت کا کیس

عدالت میں الزامات وضع کرنے کی ہدایت
احمد آباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پٹیل برادری کے لیے تحفظات کی تحریک کے قائدین ہردیک پٹیل اور دیگر 3 ساتھیوں کے خلاف ملک سے بغاوت کے الزامات پر یہاں سٹی سیشن کورٹ میں سماعت شروع کردی گئی ہے ۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ ایس ایم کنبر نے یہ ہدایت دی ہے کہ ہردیک پٹیل اور دیگر 3 ساتھیوں چراغ پٹیل ، دنیش بام بھانیا اور کیتن پٹیل کے خلاف الزامات وضح کیے جائیں ۔ جن کے خلاف کرائم برانچ پولیس نے گذشتہ ماہ چارج شیٹ پیش کردی تھی ۔ ملک سے بغاوت کے ایک اور کیس میں ہردیک پٹیل فی الحال سورت کے جیل میں محروس ہیں جب کہ 3 ملزمین کو سبرمتی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ تمام ملزمین کو آج میٹرو پالیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ قبل ازیں سماعت کے دوران چارج شیٹ کی کاپیاں ان کے وکلاء کے حوالے کردی گئی تھیں ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ہردیک پٹیل کے ہزارہا حامی جمع ہوگئے اور 22 سالہ تحریک تحفظات لیڈر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ۔ جب کہ احمد آباد کرائم برانچ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں ہردیک پٹیل کی تحریک تحفظات کو منظم سازش قرار دیا جو کہ غیر دستوری تحفظات کے مطالبہ کو قبول کرنے کے لیے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیاری کی گئی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT