Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ہرن کے شکار کے الزام میں6افراد گرفتار

ہرن کے شکار کے الزام میں6افراد گرفتار

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) ہرن کا شکار کرنے کے الزام میں 6افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ضلع ایس پی وشوا پرساد نے اپنے آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ان چھ ملزمین کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے  بتایا کہ ضلع کے دیور کدرہ منڈل کے نروا علاقہ میں اطلاع پاکر دیور کدرا ، نروا کے سب انسپکٹرس نے مشترکہ طور پر جنگل میں تلاش شروع کی جہاں فارچونر کار اور ٹریکٹر پایا گیا جن میں 6افراد سوار تھے۔ پولیس کو ان کے قبضہ سے این پی بی ایس بی رائف، 33بلیٹس، چاقو، ایک لاکھ 10ہزار نقد رقم، 7سیل فونس اور ایک ہرن ( مردہ ) دستیاب ہوئے۔ ضلع ایس پی نے مزید بتایا کہ 4افراد حیدرآباد اور دو کا نروا سے تعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لائسنس والے ہتھیار جانوروں کے شکار کیلئے استعمال بھی نہیں کئے جاسکتے۔ جبکہ رائفل کا لائسنس ڈسمبر میں ختم ہوچکاہے۔ گرفتارشدگان کے خلاف کئی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ مشتبہ افراد نظر آنے پر پولیس کو مطلع کریں۔

TOPPOPULARRECENT