Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ہرن کے گوشت کی فروخت، چوک مرغاں کاتاجر گرفتار

ہرن کے گوشت کی فروخت، چوک مرغاں کاتاجر گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر میں ہرن ، تیتر بٹیر اور دیگر جنگلاتی جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ایک اطلاع ملنے پر جہاں نما میں واقع ایک مکان پر دھاوا کیا اور یہاں کالا ہرن کا گوشت دستیاب ہوا ۔ اس کے علاوہ دیگر جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے چوک مرغاں میں واقع دوکان پر گوشت فروخت کرنے کا بھی پتہ چلا ۔ تفصیلات کے بموجب ٹاسک فورس کی ٹیم نے آج رات ایک تاجر محمد ضمیر کے مکان پر اچانک دھاوا کیا اور اس کے مکان سے جنگلاتی جانوروں کا گوشت بھاری مقدار میں ضبط کیا جبکہ 25 سے زائد تیتر بٹیر اور دیگر پرندوں کو ضبط کرلیا جو قانون جنگلاتی جانور کے تحت محفوظ قرار دیئے جاتے ہیں اور ان کا شکار ، ذبح کرنا یا فروخت کرنا جرم ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ضمیر کو رمیش نامی شخص جنگلاتی جانور اور پرندے فراہم کیا کرتا تھا ۔ انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر مدھو موہن ریڈی کی قیادت میں یہ دھاوا کیا گیا اور جنگلاتی جانوروں کے گوشت کے کاروبار میں ملوث پائے جانے پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو وہاں طلب کرلیا گیا اور ضبط کئے گئے گوشت اور پرندوں کو ان کے حوالے کردیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT