Thursday , May 25 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ہرن… DEER

ہرن… DEER

یہ بہت ہی خوبصورت جانور ہے اور یہ ممالیہ جانوروں کی نسل میں سے ہے ۔ یہ ایشیاء ، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے ۔ ہرن کی بہت سی اقسام ہیں ان میں سے کچھ تو 7.7 فٹ تک اونچی بھی ہوتی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق ہرن کا وجود 38 ملین سال پہلے ایشیاء میں ہوا ۔ ان کا جسم عام طور پر کمزور ہوتاہے اور ٹانگیں مضبوط ہوتیں ہیں جس کی وجہ سے یہ کافی تیز دوڑسکتے ہیں اور اپنے آپ کو اپنے دشمنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ ہرن بہت اچھا تیراک بھی ہے ۔ یہ پانی والے علاقے کو آسانی سے تیر کر عبور کر لیتے ہیں یہ ایک سبزی خور جانور ہے جو کہ پتے اور چھوٹے چھوٹے پودے کھا کر گزارا کرتاہے ۔ مادہ ہرن سال میں ایک دفعہ بچہ پیدا کرتی ہے عام طور پر بچوں کی تعداد ایک یا دو ہوتی ہے ۔ بچے کی پیدائش کا سارا عمل 160 سے 200 دن تک ہوتا ہے ۔ شروع میں بچے کو چھپا کر رکھا جاتا ہے تاکہ کوئی درندہ اس کو نقصان نہ پہنچاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT