Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / ہریانہ انتخابات ‘ الیکشن کمیشن کی رپورٹ طلبی

ہریانہ انتخابات ‘ الیکشن کمیشن کی رپورٹ طلبی

نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلہ میں ہریانہ کے ریٹرننگ آفیسر سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ یہ رپورٹ طلبی کانگریس کی شکایت کے بعد کی گئی ہے ۔ کانگریس نے سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کا الزام عائد کیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ کے بعد کمیشن کی جانب سے مزید کسی کارروائی کے تعلق سے فیصلہ کیا جائیگا ۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انتخابات مکمل ہوجاتے ہیں اور نتیجہ اعلان ہوجاتا ہے متاثرہ پارٹی کو سوائے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے کوئی راستہ نہیں رہ جاتا کیونکہ موجودہ صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے زیادہ کچھ کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی ۔

TOPPOPULARRECENT